Home اہم خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ باکو پہنچ گئیں

by Admin
0 comments

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں، باکو ایئر پورٹ پر ڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری نے مریم نواز کا استقبال کیا۔

مریم نواز 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور  باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سےخطاب بھی کریں گی۔

گزشتہ روز اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ  تین روزہ سرکاری دورے پر عالمی شہری فورم (ورلڈ اربن فورم) میں شرکت کے لیے باکو روانہ ہو رہی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ پاکستان پویلین میں پنجاب کے پائیدار اور کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کو عالمی شہری فورم میں پیش کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ، زیر تعمیر ایک لاکھ ساٹھ ہزار گھروں میں سے ایک لاکھ گھر مکمل ہوچکے ہیں اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان پویلین میں پنجاب کے عوام دوست اور جامع شہری ترقیاتی ماڈل، کم لاگت رہائش اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پائیدار کمیونٹیز کا کیس اسٹڈی پیش کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00