Home اہم خبریںآئی سی سی نے سابق فلپائنی صدر کے قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

آئی سی سی نے سابق فلپائنی صدر کے قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

by Admin
0 comments
فوٹو: رائٹرز 

بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے قریبی اتحادی سابق پولیس چیف اور سینیٹر رونالڈ ڈیلا روسا کے انسانیت کے خلاف جرائم ثابت ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

رونالڈ ڈیلا روسا کے وارنٹ گرفتاری 6 نومبر 2025 کو خفیہ طور پر جاری کیے گئے تھے، جسے اب ظاہر کرنے کا عمل شرع کردیا گیا ہے۔

عدالت نے بتایا کہ رونالڈ ڈیلا روسا نے روڈریگو ڈوٹیرٹے کے دور صدارت میں یکم نومبر 2011 سے 16 مارچ 2019 کے درمیان ‘منشیات کے خلاف جنگ’  مہم کی نگرانی کی، مہم میں مبینہ طور پر قتل اور اقدام قتل جیسے جرائم شامل تھے۔

آئی سی سی کے مطابق وارنٹ ابتدائی طور پر خفیہ رکھا گیا تھا، اب اسے باضابطہ طور پر جاری کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، کیس سے متعلق مکمل دستاویز جلد جاری کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس کیس پر نظر رکھنے والے استغاثہ اور تفتیشی حکام جلد مزید تفصیلات جاری کر سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00