Home انٹرٹینمنٹمومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

by Admin
0 comments

اداکارہ مومنہ اقبال — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

شادی سے قبل اداکارہ اس وقت اپنی زندگی کے ایک مشکل وقت کا سامنا کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے اُنہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مومنہ اقبال نے اس حوالے سے ایک انسٹا اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس کے بعد محکمۂ پولیس نے فوری کارروائی کی اور اب امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

مومنہ اقبال کے کیس کی پیروی ان کی بہن رمشا اقبال کر رہی ہیں جو کہ پیشے سے وکیل ہیں۔

حال ہی میں رمشا اقبال نے کیس میں ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی کے بارے میں بھی بتایا۔

اُنہوں نے بتایا کہ کیس میں کارروائی کے دوران جواب مثبت تھا، حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ، ہم نے تمام ثبوت فراہم کر دیے ہیں، ایم پی اے کو بھی بلایا گیا ہے۔

رمشا اقبال نے بتایا کہ ہم اس معاملے کو میڈیا پر زیادہ اجاگر نہیں کرنا چاہتے، ہم نے مشکلات کا سامنا کیا لیکن حمایت بھی حاصل ہوئی اور حکومت کی طرف سے سیکیورٹی بھی ملی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مومنہ اقبال کے سسرال والوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کی گئی، کیونکہ اُنہیں بھی دھمکیاں دی گئی ہیں، مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔

رمشا اقبال نے بتایا کہ مومنہ اقبال کا کیس میں لڑوں گی، میں نے بیرونِ ملک سے وکالت کی ڈگری مکمل کی ہے اور مجھے پاکستان میں قانون کا تجربہ بھی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00