بنوں پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے بنوں فتح خیل پولیس چوکی واقعے کے بعد پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
آر پی او بنوں کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آر پی او بنوں کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
محسن نقوی کی خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بنوں میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ستائش کی ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں، قوم کو پولیس کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔