Home اہم خبریںایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے، ٹرمپ

ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے، ٹرمپ

by Admin
0 comments
فائل فوٹو۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے پروجیکٹ فریڈم کے تحت جہازوں پر حملے کیے تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔ 

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مذاکرات میں کافی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کی فوجی تیاری جاری ہے۔ ہمارے پاس اعلیٰ معیار کے ہتھیار، گولہ بارود اور ساز و سامان موجود ہے۔ ہمارے دنیا بھر میں اڈے ہیں، وہ سب ساز و سامان سے لیس ہیں۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم اس تمام سامان کو استعمال کرسکتے ہیں، ضرورت پڑی تو ضرور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم کے تناظر میں بعض غیر متعلقہ ممالک پر بھی ایران نے حملے کیے ہیں، ان میں ایک جنوبی کوریا کا مال بردار جہاز بھی شامل ہے، شاید اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی آ کر اس مشن میں شامل ہوجائے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 7 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کردیا ہے، وہ انہیں تیز رفتار کشتیاں کہتے ہیں، اب ان کے پاس یہی کچھ باقی رہ گیا ہے، اس وقت تک آبنائے ہزمز سے گزرنے والے کسی اور جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00