Home اہم خبریںامریکی اخبار نے فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دے دیا

امریکی اخبار نے فیلڈ مارشل کے دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دے دیا

by Admin
0 comments
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی (دائیں) اور ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی (بائیں) کے ہمراہ مشق میں تاریخی عمارت کا دورہ کر رہے ہیں – فوٹو: سوشل میڈیا

نامور امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دے دیا۔

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران مفاہمت کے قریب آگئے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت ہونے والی ہے، اس مفاہمت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کلیدی کردار ادا کیا۔

اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل کا حالیہ دورہ اعلیٰ سطح کی سفارت کاری ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پورے مشرق وسطیٰ میں لوگوں نے نئی لڑائی کے امکان کے لیے کمر کس لی تھی، ایسے میں دونوں اطراف کے حکام نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ ایک معاہدے کے قریب جا رہے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ایرانی اور امریکی حکام نے کہا کہ ہفتے کے روز مکمل جنگ کی واپسی کو روکنے کی آخری سفارتی کوششوں میں پیش رفت ہوئی، کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان ایک ماہ تک جاری رہنے والی جنگ بندی میں توازن برقرار ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ ایک ایسا فریم ورک جس میں ممکنہ طور پر ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

علم میں رہے کہ ایران امریکا مذاکرات کی سفارتی کوششوں کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کا دورہ کیا۔

اس سلسلے میں آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تفصیلی مذاکرات میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی۔

یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی کوششوں کا حصہ تھیں، فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

پاک فوج فیلڈ مارشل نے ایرانی پارلیمںٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00