Home اہم خبریںایف آئی اے کی نوابشاہ میں کارروائی، منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی نوابشاہ میں کارروائی، منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواب شاہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ بھجی درج کرلیا گیا۔ 

حکام ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایس ایس پی سانگھڑ کے دفتر کا جونیئر کلرک بھی شامل ہے۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جونیئر کلرک منشیات کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم سے 9 ایم ایم پستول، گاڑی، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی میں ملزمان سے ایک کروڑ 79 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان سے متعدد اے ٹی ایم کارڈز، چیک بکس، لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00