Home اہم خبریںاوپیک سے متحدہ عرب امارات کے انخلاء کے عالمی تیل منڈی و امریکی مفادات پر بڑے اثرات

اوپیک سے متحدہ عرب امارات کے انخلاء کے عالمی تیل منڈی و امریکی مفادات پر بڑے اثرات

by Admin
0 comments
—فائل فوٹوز

متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے باضابطہ انخلاء کے بعد عالمی تیل منڈی میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں اور امریکا کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یو اے ای کافی عرصے سے اوپیک کی پیداوار کی حدوں پر اعتراض کر رہا تھا کیونکہ اس نے اپنی تیل کی پیداوار بڑھانے میں سرمایہ کاری کی مگر اسے مکمل طور پر مارکیٹ میں نہیں لا سکا، اب اوپیک سے نکلنے کے بعد وہ زیادہ تیل فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہو گا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آبنائے ہرمز بند ہونے کے باعث عالمی سطح پر تیل کی فراہمی متاثر ہے اور قیمتیں تیزی سے بڑھی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد یو اے ای روزانہ تقریباً 2 ملین بیرل اضافی تیل فراہم کر سکتا ہے جس سے قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔

رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق اوپیک کی کمزور ہوتی گرفت امریکا کے لیے مثبت ہو گی کیونکہ اس سے تیل کی قیمتوں پر کارٹیل کا اثر کم ہو جائے گا۔

اس دوران امریکا خود بھی تیل پیدا کرنے والا بڑا ملک بن چکا ہے اور موجودہ بحران میں اسے معاشی فائدہ ہوا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای کا یہ اقدام امریکا کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اور معاشی تعلقات کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کی رائے ہے کہ مستقبل میں اوپیک کے دیگر ممالک بھی اس راستے پر چل سکتے ہیں تاہم تنظیم کے مکمل خاتمے کے بجائے اس کے کمزور ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علاقائی سطح پر اس فیصلے کے اثرات خلیجی تعاون کونسل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00