Home اہم خبریںایرانی وفد کی پاکستان آمد پر میناب اسکول پر امریکی حملے میں شہید طلبہ سے ایک بار پھر اظہار یکجہتی

ایرانی وفد کی پاکستان آمد پر میناب اسکول پر امریکی حملے میں شہید طلبہ سے ایک بار پھر اظہار یکجہتی

by Admin
0 comments
فوٹو: اے ایف پی 

ایرانی وفد نے پاکستان آمد پر ایک بار پھر میناب اسکول پر امریکی حملوں میں شہید 168 بچوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد کے موقع پر خصوصی طیارے پر ہیش ٹیگ میناب 168 واضح انداز میں لکھا نظر آیا۔

اس سے قبل بھی اسلام آباد آمد پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دورانِ پرواز طیارے کے اندر کی تصویر شیئر کی تھی، جس میں میناب حملے میں شہید ایرانی بچوں کی تصاویر رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول پر فضائی حملے کرتے ہوئے 168 طالبات کو شہید کردیا تھا، تاہم امریکی صدر کی جانب سے اسکول پر حملے کی خبر کو بےبنیاد قرار دیا گیا تھا۔

بعدازاں امریکی اخبار نے صدر ٹرمپ کے دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سیٹلائٹ تصاویر، سوشل میڈیا پوسٹس اور تصدیق شدہ ویڈیوز سمیت مختلف شواہد کے مطابق ایرانی بحری اڈے پر حملے کے دوران ہی اسکول پر بھی حملہ ہوا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00