Home اہم خبریںپارکنسنز بیماری میں کیا کھائیں اور کیا پرہیز کریں؟

پارکنسنز بیماری میں کیا کھائیں اور کیا پرہیز کریں؟

by Admin
0 comments
علامتی فوٹو

طبی ماہرین کے مطابق پارکنسنز بیماری کا تعلق آنتوں سے بھی ہو سکتا ہے اور خوراک اس کے خطرے کو بڑھا یا کم کر سکتی ہے۔

تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کافی اور چائے کا باقاعدہ استعمال پارکنسنز کے خطرے کو کم کرتا ہے جبکہ ڈیری مصنوعات خصوصاً مردوں میں خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔ اسی طرح زیادہ فائبر والی غذا بیماری کے امکانات کو کم کرتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ میڈیٹیریئن اور مائنڈ (MIND) ڈائٹ پارکنسنز کے آغاز کو مؤخر کر سکتی ہیں۔ ان غذاؤں میں سبز پتوں والی سبزیاں، پھل، دالیں، اناج اور زیتون کا تیل شامل ہیں جبکہ تلی ہوئی اشیاء اور میٹھے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔

خواتین میں اس ڈائٹ پر عمل کرنے والوں میں بیماری اوسطاً 17 سال بعد ظاہر ہوئی۔

اس کے برعکس، الٹرا پروسیسڈ فوڈز جیسے فاسٹ فوڈ، چپس، میٹھے مشروبات اور پیک شدہ کھانے پارکنسنز کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں بیماری کی ابتدائی علامات 2.5 گنا زیادہ ظاہر ہوئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ کوئی دوا بیماری کی رفتار کو سست نہیں کر سکتی، لیکن ورزش اور صحت مند غذا مل کر خطرہ کم کرنے اور مریضوں کی زندگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے بہتر علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00