Home اہم خبریںڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کردی

ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کردی

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ شوٹر کی تصویر شیئر کر دی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر وائٹ ہاؤس میں کوریسپونڈینٹ ڈنر میں فائرنگ کرنے والے شخص کی تصویر شیئر کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شخص کے طور پر کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ شوٹر کی تصویر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی مبینہ شوٹر کی تصویر

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشتبہ شخص نے 15 گز دور سے حملے کی کوشش کی، خیال ہے ہدف میں ہی تھا، میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں۔

ہفتے کی رات کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، امریکی صدر اور دیگر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور پکڑا گیا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کے پاس بہت سے ہتھیار تھے، سیکریٹ سروس نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی، مشتبہ شخص نے سکیورٹی چیک پوائنٹ پر حملہ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز لمحہ تھا، ٹرے گرنے کی زوردار آوازیں سنیں، میں دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ کیا ہوا، میلانیا نےفوراً کہا بری آواز ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00