Home اہم خبریںلندن میں ٹیوب کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان

لندن میں ٹیوب کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان

by Admin
0 comments

—فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا 

لندن میں ٹیوب کی ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف لندن انڈر گراؤنڈ ریل، میری ٹائم اور ٹرانسپورٹ یونین کے ارکان آج منگل 21 اپریل دن 12 بجے سے 24 گھنٹے کی ہڑتال کریں گے، 22 اپریل کو ہڑتال ختم ہونے کے بعد اگلی 24 گھنٹے کی ہڑتال 23 اپریل سے شروع ہو گی، اس طرح مسافروں کو تقریباً مسلسل 4 روز تک ٹیوب سے سفر کی صورت میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ہڑتال کے سبب توقع ہے کہ پکاڈلی اور سرکل لائنز پر، بیکر اسٹریٹ اور ایلڈ گیٹ کے درمیان میٹرو پولیٹن لائن پر کوئی سروسز دستیاب نہیں ہوں گی، وائٹ سٹی اور لیورپول اسٹریٹ کے درمیان سینٹرل لائن سروسز بھی دستیاب نہیں ہوں گی، لندن انڈر گراؤنڈ کی دیگر لائنز بھی متاثر رہیں گی۔

ٹرانسپوٹ فار لندن کے مطابق ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش رضا کارانہ ہے اور اسے فی الحال بیکرلو لائن پر آزمایا جا رہا ہے، انڈر گراؤنڈ کی دوسری بڑی یونین ایسلف نے ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔

آر ایم ٹی یونین نے مئی اور جون میں بھی 24  گھنٹے کی دو دو ہڑتالوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00