Home اہم خبریںایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، جارحیت کا جواب دینے کا اعلان

ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، جارحیت کا جواب دینے کا اعلان

by Admin
0 comments
فائل فوٹو

ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ 

خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان کے مطابق  امریکا نے خمیر، سرک اور قشم جزیرے کے ساحلوں پر خطے کے کچھ ممالک کے تعاون سے شہری علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

خاتم الانبیاء کے مطابق امریکا نے جسک کے علاقے میں ایرانی پانیوں سے آبنائے ہرمز کی طرف بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے سامنے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔

ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ ایرانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز کے مشرق اور چابہار بندرگاہ کے جنوب میں امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا، جس سے انہیں کافی نقصان پہنچا۔

ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے امریکا اور خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00