Home اہم خبریںایران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت کم رہ گیا ہے، ٹرمپ کی سخت نتائج کی دھمکی

ایران کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے وقت کم رہ گیا ہے، ٹرمپ کی سخت نتائج کی دھمکی

by Admin
0 comments

فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس فیصلہ کرنے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، انہیں فوری طور پر آگے بڑھنا ہوگا، ورنہ ان کے لیے کچھ بھی باقی نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو اسے بہت بُرے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کے حق میں یہی بہتر ہے کہ وہ ہم سے معاہدہ کرلے۔ معاہدے میں ہی اس کا فائدہ ہے، بصورت دیگر ایران بہت بُرے وقت سے گزرے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نام لیے بغیر ایران کے لیے دھمکی آمیز پیغام بھی جاری کیا، کیپشن میں "طوفان سے پہلے کی خاموشی” لکھا تھا۔

 تصویر میں ٹرمپ کو امریکی فوجی افسر کے ہمراہ بحری جہاز میں سوار دکھایا گیا ، پس منظر میں ایرانی پرچم والی ایک فوجی کشتی بھی دکھائی گئی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00