Home اہم خبریںماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے واپس آنیوالے 2 بھارتی کوہ پیما ہلاک

ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے واپس آنیوالے 2 بھارتی کوہ پیما ہلاک

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے 2 بھارتی کوہ پیما واپسی کے دوران ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ ارون تیواری اور سندیپ آرے نے چوٹی سر کی تاہم اترتے وقت شدید تھکن اور خراب حالت کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپیڈیشن آپریٹرز ایسوسی ایشن نیپال کے سیکریٹری جنرل رشی بھنڈاری کے مطابق سندیپ آرے کو ’بالکونی‘ سے ’ساؤتھ کول‘ تک لانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

دوسری جانب ارون تیواری ’ہلیری اسٹیپ‘ کے قریب شدید تھکن کا شکار ہوئے اور 4 شیرپا گائیڈز کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز نیپال کی جانب سے ایک ہی دن میں ریکارڈ 274 کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے۔

رواں سال نیپال نے 500 پرمٹ جاری کیے تھے جو 1953ء کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00