Home اہم خبریںمحکمۂ کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، 78 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں و کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

محکمۂ کسٹمز کا بڑا کریک ڈاؤن، 78 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں و کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان ضبط

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

محکمہ کسٹمز نے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں، ہیوی بائیکس اور غیر ملکی سامان ضبط کر لیا۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق کارروائی کے دوران 78 نان کسٹم پیڈ لگژری گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، جبکہ مختلف گوداموں اور مارکیٹوں پر چھاپوں کے دوران غیر ملکی پرفیومز، کاسمیٹکس اور خوردنی اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔

کسٹمز حکام نے اسمگل شدہ ہیوی بائیکس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 موٹر سائیکلیں ضبط کر لیں۔

حکام کے مطابق موٹر وے پر لاہور جانے والے ٹرکوں کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں جعلی سگریٹس بھی برآمد ہوئیں۔

پاکستان کسٹمز کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں اور سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 715 ملین روپے ہے۔

ادھر نوشہرہ میں ہونے والی کارروائی کے دوران ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کی مالیت 71 ملین روپے بتائی گئی ہے۔

کسٹمز حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ غیر ملکی کپڑے سے بھرے 2 ٹرک بھی پکڑے گئے ہیں، جن سے تقریباً 30 ملین روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00