Home اہم خبریںکھانا پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے، ماہرین

کھانا پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کیلئے نقصاندہ ہوسکتا ہے، ماہرین

by Admin
0 comments

ماہرین صحت نے بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنے سے متعلق احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔

ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچ جانے والے کھانے کو پلاسٹک کے ڈبوں میں فریز کرنا صحت کےلیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

صارفین کے حقوق کے ادارے کے مطابق فریزر میں کھانا محفوظ کرنے کےلیے شیشے یا اسٹیل کے برتن زیادہ محفوظ اور بہتر انتخاب ہیں۔

ماہرین کے مطابق شدید ٹھنڈا یا بار بار گرم کرنے سے پلاسٹک کمزور ہوجاتا ہے اور اس سے ننھے پلاسٹک ذرات یعنی مائیکروپلاسٹکس خارج ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ذرات خوراک میں شامل ہو کر انسانی جسم میں داخل ہونے کا خدشہ رکھتے ہیں۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مائیکرو پلاسٹکس ماحول کے لیے نقصاندہ ہیں جبکہ ان کے انسانی صحت پر ممکنہ اثرات کے بارے میں سائنسدان ابھی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

یہ ذرات انسانی خون، پھیپھڑوں، نال اور ماں کے دودھ میں بھی پائے جا چکے ہیں، نینو پلاسٹکس دماغ کے حفاظتی نظام تک بھی پہنچ سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں اعصابی بیماریوں کے خطرات ہوسکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00