Home اہم خبریںبابر اعظم نے فخر زمان کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم نے فخر زمان کا پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل/ ایکس

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں بابر اعظم نے 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔  

یہ بابر اعظم کی رواں سیزن میں دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی سنچری ہے، وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان بھی پی ایس ایل میں 4 سنچریاں بناچکے ہیں۔ 

علاوہ ازیں بابر اعظم نے پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا فخر زمان کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ 

بابر اعظم اب تک ایونٹ میں 588 رنز بناچکے ہیں جبکہ فخر زمان بھی 2022 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 588 رنز بناچکے ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں چار مرتبہ 500 یا اس سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00