Home اہم خبریںبرطانیہ و خلیجی ممالک میں 3.7 ارب پاؤنڈ کا بڑا تجارتی معاہدہ

برطانیہ و خلیجی ممالک میں 3.7 ارب پاؤنڈ کا بڑا تجارتی معاہدہ

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ نے بحرین، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای سمیت 6 خلیجی ممالک کے ساتھ 3.7 ارب پاؤنڈ کا تجارتی معاہدہ کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت برطانوی برآمدات پر سالانہ 58 کروڑ پاؤنڈ کے ٹیرف ختم ہونے کا امکان ہے جس سے تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق معاہدے کے بعد چیڈر چیز، مکھن اور چاکلیٹ سمیت متعدد مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں بھی بہتری آئے گی۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے روزگار، تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ خلیجی تعاون کونسل اور کسی بھی جی 7 ملک کے درمیان پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00