Home اہم خبریںاپوزیشن کے مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ ناصر عباس

اپوزیشن کے مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، علامہ ناصر عباس

by Admin
0 comments

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مذاکرات کے فیصلے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

حزب اختلاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد گفتگو میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، مذاکرات کا مقصد ملک کو ٹریک پر لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا فیصلہ کرنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اگراس ملک کو چلانا ہے تو ضروری ہے کہ بات چیت ہو۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے مزید کہا کہ یہ حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آ جائیں۔

علامہ راجا ناصر عباس نے استفسار کیا کہ کیا ملک کو بحران سے نکالنا وزیراعظم شہباز شریف کی ذمے داری نہیں ہے؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی قیدی سارے کے سارے بے گناہ ہیں، انہیں رہا کرنا چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00