Home اہم خبریںبزنس فورم کا بجٹ 27-2026ء میں سپر ٹیکس کے خاتمے، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

بزنس فورم کا بجٹ 27-2026ء میں سپر ٹیکس کے خاتمے، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو 

پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے آئندہ مالی سال 27-2026ء کے بجٹ کے لیے وزارتِ خزانہ کو اپنی تجاویز ارسال کر دیں۔

پی بی ایف کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں معیشت کو گروتھ کی راہ پر ڈالنے کے لیے واضح سمت کا تعین کرے کیونکہ موجودہ حالات میں بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے جو ابتداء میں عارضی بنیادوں پر نافذ کیا گیا تھا مگر اب اسے مستقل شکل دے دی گئی ہے۔

پی بی ایف نے کاروباری لاگت کم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اور کارپوریٹ ٹیکس میں بتدریج کمی کی تجویز بھی دی ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔

مزید برآں فورم نے فنانس بل سے سیکشن 37AA، 37B، 14AC اور 14AD کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے پی بی ایف نے تاجروں پر ماہانہ 10 ہزار روپے فکس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے جس کے بعد انہیں مزید پوچھ گچھ سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ 

اس فکس ٹیکس کو بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ٹیکسٹائل کی برآمدات کے فروغ کے لیے مقامی کاٹن سیڈ اور آئل کیک پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز بھی بجٹ سفارشات میں شامل ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00