Home اہم خبریںتائیوان حکومت امریکی حمایت پر شکر گزار

تائیوان حکومت امریکی حمایت پر شکر گزار

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو

تائیوان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے متعدد بار تائیوان کی حمایت پر اپنا واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تائیوان کے لیے امریکی حمایت پر شکر گزار ہیں، آبنائے تائیوان اور انڈو پیسیفک خطے میں عدم استحکام کی وجہ چین ہے۔

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا مسئلہ چین امریکا تعلقات میں سب سے اہم ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہا کہ تائیوان کا مسئلہ درست طریقے سے نہ سنبھالا تو امریکا و چین کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، امریکی وفد کو چین میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

عوامی جمہوریہ چین کے صدر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی صورتِ حال مسلسل تغیر پزیر اور ہنگامہ خیز ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00