Home اہم خبریںجکارتہ ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی

جکارتہ ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی

by Admin
0 comments

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

انڈونیشیا کے شہر بکسائی میں 2 مسافر ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ریلوے کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے قریب بکسائی ریلوے اسٹیشن پر 2 ٹرینیں آپس میں ٹکرانے سے 80 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہیں، جبکہ انڈونیشین ریلوے حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00