Home اہم خبریںجیو کے مرحوم صحافی خالد حمید میموریل لٹریری فیسٹیول کی تقریب منعقد

جیو کے مرحوم صحافی خالد حمید میموریل لٹریری فیسٹیول کی تقریب منعقد

by Admin
0 comments

پاکستان پریس کلب بیلجیئم کے زیراہتمام یورپین دارالحکومت برسلز میں جیو نیوز کے مرحوم صحافی خالد حمید میموریل لٹریری فیسٹیول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ 

کشمیر کونسل ای یو کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں برسلز اور اس کے مضافات سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جبکہ نیدرلینڈز، جرمنی اور فرانس سے سے بھی خالد حمید کو چاہنے والے شریک ہوئے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید ان دونوں نشستوں کے صدر تقریب تھے۔ 

نظامت کے فرائض پریس کلب کے صدر چوہدری عمران ثاقب نے انجام دیے، لٹریری فیسٹیول کی تقریبات کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے حصے میں خالد حمید فاروقی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ صفدر نوید زیدی کی تین کتابوں کی تقریب رونمائی بھی منعقد ہوئی۔ 

جبکہ دوسرے حصے میں معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی نسبت سے حبیب جالب مشاعرہ منعقد ہوا۔جس کی مہمان خاص جالب مرحوم کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب تھیں۔ 

برسلز: جیو کے مرحوم صحافی خالد حمید میموریل لٹریری فیسٹیول کی تقریب منعقد

تقریب کے پہلے حصے کے شریک صدر برطانیہ سے آئے ہوئے ترقی پسند رہنما اکرم قائم خانی تھے۔ تقریب کے اس حصے میں خالد حمید کی اہلیہ ایلا فاروقی، اکرم قائم خانی، حافظ اُنیب راشد، مقامی سیاست کی معروف شخصیت امین الحق، برطانیہ سے ڈاکٹر عامر بٹ اور علی رضا سید نے خالد حمید فاروقی مرحوم کے ساتھ گزرے لمحات اور انکے خیالات پر گفتگو کی۔ 

اس دوران مقررین کی جانب سے یہ بھرپور مطالبہ سامنے آیا کہ یہاں موجود سفارت خانہ پاکستان کے ذریعے حکومت پاکستان سے درخواست کیجائے کہ خالد حمید فاروقی کی شاندار صحافتی خدمات کے پیش نظر ان کو حکومت پاکستان کسی اعزاز کیلئے نامزد کرے۔ 

اس دوران خالد حمید فاروقی کے کام اور ان کے زندگی کے مختلف حصوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم کے علاوہ ان کیلئے ان کی بہن سمر اشتیاق سمیت مختلف لوگوں کے ویڈیو پیغامات بھی پیش کیے گئے۔ 

اسی حصے میں کتب کی رونمائی اور اپنی کتب کے تعارف کیلئے صاحب کتاب صفدر نوید زیدی نے مختصر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی آخری شائع ہونے والی کتاب ‘ بنت داہر’ کو تاریخ کے ایک ہی حصے کو فاتح کی بجائے مفتوح کی نظر سے دیکھنے اور پیش کرنے کا حوالہ بنایا، بعد ازاں انہوں نے اپنی کتاب صدر محفل علی رضا سید کو پیش کی۔ 

تقریب کے دوسرے حصے میں حبیب جالب مشاعرہ منعقد ہوا۔ جہاں پاکستان پریس کلب نے برسلز میں اپنے اس سالانہ ایونٹ کیلئے باقاعدہ طور پر حبیب جالب چئیر کا آغاز کیا۔ اس حصے کی مہمان خصوصی جالب مرحوم کی بیٹی طاہرہ حبیب جالب تھیں۔ جبکہ صدر محفل برطانیہ سے آئے ہوئے شاعر یشب تمنا تھے۔

مس طاہرہ نے اپنے والد کے انداز میں انہی کی انقلابی نظمیں سنائیں۔ جسے ہال میں موجود جالب کے چاہنے والے بھی باآواز دہراتے رہے۔ مشاعرے میں یشب تمنا کے علاوہ عدیل شاکر، مدبر آسان، شاہجہاں سالف، فرح دیبا، صغیر انور وٹو، حر حسنین، شیراز راج اور عمران ثاقب نے بھی اپنا کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

قبل ازیں پریس کلب کے جنرل سیکریٹری محمد ندیم بٹ نے خالد حمید فاروقی میموریل فیسٹیول کے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پریس کلب کی اس ادبی روایت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار دہرایا۔ 

تقریب میں پاکستانی صحافی اور برسلز پریس کلب کے اعزازی رکن مجاہد حسین کو پاکستان میں ان کی جرات مندانہ صحافت پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی خالد حمید فاروقی میموریل لائبریری کا بھی اعلان کیا گیا۔ جہاں ابتدائی طور پر ہفتے میں ایک دن شائقین مطالعہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر نیدرلینڈز سے سماجی رہنما اعجاز سیفی نے اس لائبریری کیلئے 500 کتب تحفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00