Home اہم خبریںپی سی بی نے پی ایس ایل 11 اور ایمرجنگ ٹیمز کا اعلان کردیا

پی سی بی نے پی ایس ایل 11 اور ایمرجنگ ٹیمز کا اعلان کردیا

by Admin
0 comments

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے اختتام پر ٹیم آف دی ایونٹ اور ایمرجنگ ٹیم آف دی ایونٹ کا اعلان کردیا ہے، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم ٹیم آف دی ایونٹ کی بھی قیادت کریں گے۔

پی سی بی کی اعلان کردہ دونوں ٹیموں میں 12، 12 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں، ٹیم آف دی ایونٹ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے  ساتھ اسی ٹیم کے وکٹ کیپر کوشال مینڈس اور اسپنر سفیان مقیم بھی شامل ہیں۔

حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان، حسان خان اور حُنین شاہ کو ٹیم میں جگہ مل گئی، اس کے ساتھ لاہور قلندرز کے فخر زمان اور شاہین آفریدی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن بھی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے شان مسعود کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے حسن نواز کو بطور 12واں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

ایمرجنگ ٹیم آف دی ایونٹ میں لاہور قلندرز کے عبید شاہ، حیدرآباد کنگزمین کے معاذ صداقت اور حنین شاہ، پشاور زلمی کے علی رضا، فرحان یوسف، ملتان سلطانز کے مومن قمر اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس، راولپنڈیز کے سعد مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شامل حسین اور کراچی کنگز کے سعد بیگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

لاہور قلندرز کے محمد فاروق 12ویں کھلاڑی کے طور پر ایمرجنگ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00