Home انٹرٹینمنٹجیکولین سے اکشے کا مذاق، اداکارہ کا خوف میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جیکولین سے اکشے کا مذاق، اداکارہ کا خوف میں مبتلا ہونے کا انکشاف

by Admin
0 comments

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بتایا کہ فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں خوفزدہ کر دیا تھا۔

یہ انکشاف انہوں نے اکشے کے ریئلٹی شو وہیل آف فارچون کی آخری قسط میں کیا، جس میں فرح خان اور بھومی پیڈنیکر بھی شریک تھیں۔

جیکولین نے کہا، ’’میرا پہلا آئٹم سانگ ’دھنو‘ تھا اور اس وقت اکشے نے میرے ساتھ بہت برا پرینک کیا تھا، جس سے مجھے ٹراما ہوا۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ اکشے نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے، جس سے وہ پورے شوٹ کے دوران خوفزدہ رہیں۔ بعد میں اکشے نے مذاقاً کہا کہ اصل خوف اس لیے تھا کیونکہ اس وقت جیکولین کے پاس ویزا نہیں تھا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔

بھومی پیڈنیکر نے بھی یاد کیا کہ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے دوران اکشے نے ان کے ساتھ بائیک پر تیز رفتاری کا پرینک کیا تھا۔ فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تو فلمیں ’تیس مار خان‘ اور ’جوکر‘ کرنا ہی سب سے بڑا پرینک تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00