اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔
جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کیسز کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ بھی کورٹ کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کیسز کی سماعت کریں گی۔
اس کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر 3 صوبائی ہائیکورٹز میں کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی تھی۔