پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم اپنی کنڈیشنز میں ٹف ہوتی ہے، لیکن دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی تیاری کیا کی ہے۔
ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کا ہمارے لیے بڑا لمبا سیزن ہے، شائد ایسا پہلی بار ہو رہا ہے، اُمید ہے کہ کنڈیشنز ہمارے لیے اچھی ہوں گی اور ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم صرف اس ٹیسٹ سیریز کو نہیں بلکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو دیکھ رہے ہیں، ہمارا ٹارگٹ یہ ہے کہ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے پہنچنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا 100 فیصد ٹارگٹ فائنل کھیلنا ہے اور اس کے لے ہم نے بہترین کرکٹ کھیلنی ہے، بنگلا دیش نے پہلے یہاں جو میچز جیتے ہیں وہ اسپن ٹریک پر جیتے ہیں۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جو بھی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلتی ہے وہ اپنی کنڈیشنز کا استعمال کرتی ہے، ہم نے اسپنرز کے لیے اپنی کنڈیشنز استعمال کی ہیں۔
شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ہر طرح سے تیاری کر رکھی ہے، گرین وکٹ کے لیے بھی تیار ہیں۔