Home اہم خبریںخود کو جعلی علمی انعام دینے والا فرانسیسی پروفیسر تحقیقات کی زد میں

خود کو جعلی علمی انعام دینے والا فرانسیسی پروفیسر تحقیقات کی زد میں

by Admin
0 comments
—فوٹوز بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

فرانس میں زبان و ادب کے ایک استاد فلورن مونٹاکلیر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خود ہی ایک جعلی عالمی انعام بنایا اور پھر خود کو اس کا فاتح قرار دے دیا۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کے مطابق مونٹاکلیر کا دعویٰ تھا کہ مجھے 2016ء میں پیرس میں ہونے والی ایک تقریب میں ’علمِ لسانیات کے طلائی تمغے‘ سے نوازا گیا ہے، تقریب میں وزراء اور نوبیل انعام یافتہ شخصیات بھی شریک ہوئی تھیں، بعد ازاں انکشاف ہوا کہ نہ تو یہ انعام حقیقی تھا اور نہ ہی اسے دینے والا ادارہ موجود تھا۔

تحقیقات کے مطابق پروفیسر نے 2015ء میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی جبکہ مقامی اخبار نے انہیں ’نوبیل انعام کی دوڑ میں شامل شخصیت‘ بھی قرار دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مونٹاکلیر نے اعتراف کیا ہے کہ اُنہوں نے تقریب سے پہلے 250 یورو میں خود تمغہ تیار کروایا تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ دھوکا نہیں بلکہ علمی دنیا میں نیا اعزاز متعارف کروانے کی ناکام کوشش تھی۔

رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی نے پروفیسر کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے جبکہ فرانسیسی حکام اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس جعلی اعزاز سے ان کے تدریسی نظام کو غیر قانونی فائدہ پہنچا یا نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00