Home اہم خبریںدنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی: مراد علی شاہ

دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی: مراد علی شاہ

by Admin
0 comments

بھارت کے خلاف معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کراچی میں نیوی ڈاکیارڈ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا کہ ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عوام اور ملک کی تمام سیاسی طاقتیں عسکری افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ سال آج کے دن دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستان کی افواج کس قدر قابل ہیں، دنیا میں کوئی بھی طاقت پاکستانی افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتی، بنیان مرصوص، معرکہ حق نے واضح پیغام دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری ہمارے لیے سب سے پہلے ہے، عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ بنیان مرصوص میں شہیدوں اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارت نے میدان میں شکست کے بعد پروپیگنڈا کا سہارا لیا اور وہاں بھی منہ کی کھائی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پاکستانی پُرامن قوم ہے، اگر خود مختاری پر بات آئی تو بھرپور جواب ملے گا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00