Home انٹرٹینمنٹہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو مداح نے قرآن مجید کا تحفہ دیدیا

ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو مداح نے قرآن مجید کا تحفہ دیدیا

by Admin
0 comments

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کو ان کے ایک مداح نے قرآن مجید کا تحفہ دے دیا۔

لندن میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران این ہیتھاوے مداحوں کو آٹو گراف دے رہی تھیں کہ اس دوران ان کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ جب سے میں نے آپ کو ان شاء اللّٰہ کہتے سنا تھا تو سوچا تھا کہ آپ سے ملا تو قرآن مجید کا تحفہ ضرور دوں گا جس پر اداکارہ نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے مداح سے قرآنِ کریم لیا اور پھر اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

اس سے قبل 43 سالہ این ہیتھاوے کی انٹرویو میں ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اپنے مستقبل سے متعلق انٹرویو میں گفتگو کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھاوے کا کہنا تھا کہ عمر بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، انسان یا تو بڑھاپے سے ڈرتا ہے یا کم عمری میں مرنے سے اور میں ان شاء اللّٰہ ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

این ہیتھاوے دی پرنسز ڈائیریز، دی ڈیول ویئرز پراڈا اور لیس مزریبلز سمیت کئی فلموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00