Home اہم خبریںراولپنڈیز کو 8ویں میچ میں بھی شکست، سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب

راولپنڈیز کو 8ویں میچ میں بھی شکست، سلطانز 6 وکٹوں سے کامیاب

by Admin
0 comments

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز کی ٹیم کو 8ویں میچ میں بھی شکست ہوگئی، ایونٹ کا 31واں میچ ملتان سلطانز نے باآسانی 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ 

کپتان محمد رضوان نے 26 اور سیم بلنگز نے 29 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل 58 اور ڈائین فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

اوپنر اسٹیو اسمتھ نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ایشٹن ٹرنر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود نے 20، 20 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا۔

راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2، رضا اللہ اور سعد مسعود نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کے اسٹیو اسمتھ کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔

اس فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کےلیے راہیں ہموار کرلیں جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00