Home اہم خبریںسیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں کارروائیاں، 5 خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ٹانک اور ڈی آئی خان میں کارروائیاں، 5 خارجی ہلاک

by Admin
0 comments
فائل فوٹو۔

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 مئی کو خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں خارجیوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ 

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خارجیوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00