Home انٹرٹینمنٹکامیڈین جمی کمیل کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید پر دو ٹوک جواب

کامیڈین جمی کمیل کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید پر دو ٹوک جواب

by Admin
0 comments

کامیڈین جمی کمیل اور امریکی صدر ٹرمپ— فائل فوٹو 

مشہور امریکی کامیڈین جمی کمیل نے خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کو متوقع بیوہ قرار دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید پر دو ٹوک جواب دے دیا۔

جمی کمیل نے اپنے شو میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کی پیروڈی کرتے ہوئے میلانیا ٹرمپ پر طنزیہ جملے کستے ہوئے انہیں متوقع بیوہ قرار دیا تھا جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار اور کامیڈین کو نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جس پر اب جمی کمیل نے پیر کے روز اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے جو کچھ بھی کہا تھا وہ ظاہر ہے کہ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں ایک ہلکا سا مذاق تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح سے میری بات کا مطلب قتل کرنا نہیں تھا اور یہ بات وہ بھی جانتے ہیں کہ میں کئی سالوں سے تشدد کے خلاف آواز اُٹھا رہا ہوں۔

امریکی کامیڈین کے اس ردِعمل پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ جمی کمیل نے مہذب انداز میں معافی مانگنے کے بجائے دوبارہ مذاق کر دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00