Home انٹرٹینمنٹعامر خان بیٹے کی آنیوالی فلم کی تقریب میں جذباتی ہوگئے

عامر خان بیٹے کی آنیوالی فلم کی تقریب میں جذباتی ہوگئے

by Admin
0 comments

فوٹو: بھارتی میڈیا 

بالی ووڈ اداکار عامر خان بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم ’ایک دن‘ کی تقریب میں جذباتی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان تقریب کے دوران آنسو صاف کرتے نظر آئے، جبکہ سائی پلوی اور جنید خان انہیں تسلی دے رہے تھے۔

 ایک اور ویڈیو میں عامر خان نے سائی پلوی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ "سائی نے کمال کام کیا ہے، آپ سب حیران رہ جائیں گے۔ میرے لیے آج ہمارے ملک کی بہترین اداکارہ سائی پلوی ہیں۔”

عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پرفارمنس پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ "جنید نے بھی ٹھیک ٹھاک کیا ہے، وہ میرا بیٹا ہے تو زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی پوری کاسٹ نے شاندار کام کیا ہے۔ تقریب میں عامر خان نے فلم کا ٹائٹل ٹریک بھی گایا۔

فلم ایک دن سائی پلوی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہے، جبکہ جنید خان کی  دوسری تھیٹر ریلیز ہوگی۔ فلم کی ہدایتکاری سنیل پانڈے  نے کی ہے، جبکہ اسے عامر خان، منصور خان  نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ فلم 2016 کی تھائی فلم ون ڈے  کا ری میک ہے، جس میں ایک نوجوان اپنی کولیگ سے محبت کرتا ہے مگر اظہار نہیں کر پاتا۔ وہ صرف ایک دن اس کے ساتھ گزارنے کی خواہش کرتا ہے اور حیران کن طور پر یہ خواہش پوری ہو جاتی ہے۔

فلم یکم مئی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00