Home اہم خبریںعالمی و علاقائی حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے: چینی وزیر خارجہ

عالمی و علاقائی حالات جیسے بھی ہوں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے: چینی وزیر خارجہ

by Admin
0 comments
فوٹو بشکریہ جن لیان / ایکس

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں، پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ ایک اہم فورس رہی ہے۔

وانگ ای کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک قابلِ اعتماد اور مؤثر ثالث ہے، جس پر تمام فریق اعتماد کرتے ہیں، چین پاکستان کی کوششوں کو سراہتا اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ امن کا حصول مشکل ہے، لیکن بالآخر امن قائم ہو کر رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے کہا پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر پاکستان فخر محسوس کرتا ہے۔ حالیہ برسوں میں چین کا عالمی مقام اور اثر و رسوخ مسلسل بڑھا ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ چینی صدر کے چار عالمی اقدامات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج سی پیک کی تعمیر کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00