Home اہم خبریںلبنانی صدر کا اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ

لبنانی صدر کا اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ

by Admin
0 comments
لبنان کے صدر جوزف عون—فائل فوٹو

لبنان کے صدر جوزف عون نے یومِ مزاحمت و آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق جوزف عون نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء بدستور لبنانی قوم کا بنیادی مطالبہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج بھی اسرائیل جنوبی لبنان کے بعض دیہات پر قابض ہے اور مہلک حملےکر رہا ہے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ لبنان مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کے مکمل انخلاء کے حصول کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ مذاکرات کسی قسم کی رعایت یا ہتھیار ڈالنے کے مترادف نہیں ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق 25 مئی2000ء کو اسرائیل نے جنوبی لبنان پر 22 سالہ قبضہ ختم کر کے اپنی افواج واپس بلائی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00