Home انٹرٹینمنٹعالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق رائے

عالیہ بھٹ کی اپنی بیٹی کے مستقبل سے متعلق رائے

by Admin
0 comments
تصویر، بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی 3 سالہ بیٹی راہا کپور کے مستقبل سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔

ایک انٹرویو میں 33 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کے مستقبل اور اُس کے ممکنہ کیرئیر سے متعلق کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہی ہوں، ضروری نہیں ہے کہ وہ بالی ووڈ ہی ہو، کوئی اور شعبہ زندگی بھی ہوسکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اعتراف کیا کہ وہ چاہتی ہیں کہ راہا کپور اداکاری کے بجائے کھیلوں کے میدان کا حصہ بنے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اپنے بچپن سے ہی بہت متحرک اور مقابلہ کرنے والی ہے، اس کے لیے اسپورٹس بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے دوران گفتگو ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مجھے وہ وقت پسند ہے، جب سب کچھ ایک ٹیم کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں ایتھلیٹ ہوتی تو یقینی طور پر ٹیم اسپورٹس کھیلتی، یہی بات میں کبھی کبھی سوچتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری زندگی میں اثر ڈالنے والی خواتین، خاص طور پر اپنی والدہ، بہن اور ٹیم کا ذکر کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد ان کی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اب وہ زندگی اور کیریئر میں معیار کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی اپریل 2022ء میں ہوئی جبکہ راہا کی پیدائش نومبر 2022ء میں ہوئی ہے، اداکارہ کے اگلے پروجیکٹس میں لو اینڈ وار 2027ء اور الفا شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00