Home اہم خبریںعلی امین گنڈاپور کا شیر افضل مروت کی عدالتی درخواست پر ردعمل

علی امین گنڈاپور کا شیر افضل مروت کی عدالتی درخواست پر ردعمل

by Admin
0 comments

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی عدالتی درخواست پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کارروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ ہی عمل دخل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درآمد سے اپنا فرض ادا کیا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے آج وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیرقانونی اور آئین سے متصادم ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ ایک سزا یافتہ نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا۔

شیر افضل مروت کی درخواست میں سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00