Home اہم خبریںواشنگٹن فائرنگ، ملزم پر امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد

واشنگٹن فائرنگ، ملزم پر امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد

by Admin
0 comments
تصویر، امریکی میڈیا

واشنگٹن میں پریس ڈنر فائرنگ کے ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کردیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کو 3 الزامات پر مبنی شکایت میں اسلحہ سے متعلق الزامات کا بھی سامنا ہے۔

امریکی عدالت نے ملزم کو عارضی طور پر حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، کیس کی مزید سماعت جمعرات کو مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوئٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے نیا بال روم ضروری ہے۔

کیرولین لیوئٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ پریس ڈنر میں سیکیورٹی موثر تھی، صدر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور وائٹ ہاؤس حکام کی ملاقات ہوگی۔

گزشتہ روز امریکا کے قائم مقام اٹارنی جنرل بلانش نے کہا تھا کہ واشنگٹن فائرنگ کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کررہا ہے، شبہ ہے کہ وہ حکومتی عہدیدار کونشانہ بنانا چاہتا تھا، نہیں معلوم کہ فائرنگ کے واقعے کا ایران سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت 31 سالہ کول تھامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے، جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنز کا رہائشی بتایا جاتا ہے، وہ گریجویٹ، پارٹ ٹائم استاد اور گیم ڈیولپر ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے 2017ء میں کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد کیلی فورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ڈگری حاصل کی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00