Home اہم خبریںغزہ پر اسرائیلی حملوں کی دستاویزی فلم نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا، بی بی سی پر سنسر شپ کے الزامات

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی دستاویزی فلم نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا، بی بی سی پر سنسر شپ کے الزامات

by Admin
0 comments
—تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

غزہ میں اسرائیلی حملوں، اسپتالوں کی تباہی اور فلسطینی طبی عملے کی شہادت پر مبنی دستاویزی فلم ’غزہ: ڈاکٹرز انڈر اٹیک‘ نے بافٹا ایوارڈ جیت لیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے فلم سازوں نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ ادارے نے فلم کی فنڈنگ کے باوجود اسے نشر کرنے سے انکار کر کے سنسر شپ کی۔

فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بین دی پیئر نے تقریب کے دوران کہا کہ بی بی سی نے ہماری فلم چھوڑ دی، کیا اب وہ ہمیں بافٹا اسکریننگ سے بھی نکال دے گا؟

صحافی رمیتا ناوائی نے خطاب میں کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن کی تحقیقات کے لیے بی بی سی نے فنڈنگ دی لیکن نشر کرنے سے انکار کر دیا، ہم خاموش نہیں ہوں گے اور نہ ہی سنسر شپ قبول کریں گے۔

فلم سازوں نے غزہ میں موجود صحافیوں کی بہادری کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ یہ خوف لے کر جاگتے تھے کہ کہیں زمینی حقائق ریکارڈ کرنے والے صحافی زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

دستاویزی فلم میں غزہ کے فلسطینی ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں کے بطور عینی شاہد بیانات شامل ہیں، فلم سازوں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 1700 سے زائد فلسطینی ڈاکٹرز اور طبی کارکن جاں بحق جبکہ 400 سے زیادہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بی بی سی نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ فلم نشر کرنے سے جانبداری کا تاثر پیدا ہو سکتا ہے، جو ادارے کے صحافتی معیار کے خلاف ہے، بعد ازاں یہ فلم برطانوی چینل نے نشر کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00