Home اہم خبریںقطر نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم شہباز شریف

قطر نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم شہباز شریف

by Admin
0 comments
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد چیمہ، عطا تارڑ  اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ، تعمیرات سیکٹر میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد ہے۔

وزیراعظم نے حکام کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق گروپ کو سہولت و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00