Home اہم خبریںلیبر کو بڑا دھچکا، ریفارم یو کے نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں

لیبر کو بڑا دھچکا، ریفارم یو کے نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لیں

by Admin
0 comments
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو بڑے سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ملکی سیاست میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ ہالٹن میں پارٹی نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ریفارم یو کے 23 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے کئی مضبوط گڑھ بھی ریفارم یو کے کے قبضے میں چلے گئے ہیں جس کے بعد وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

سیاسی رہنما جوناتھن بریش نے بھی کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

دوسری جانب اسٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ان نتائج کے بعد ریفارم یو کے برطانیہ کی سیاست میں ایک بڑی اور مؤثر سیاسی طاقت بن کر ابھر رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00