Home اہم خبریںزمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمن کرکٹ اسکواڈ کا اعلان

by Admin
0 comments

— فائل فوٹو 

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ویمن ٹیم کی قیادت  فاطمہ ثناء کریں گی۔

زمبابوے ویمن ٹیم پہلی مرتبہ وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،  ون ڈے سیریز کے لیے قومی ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ اور تسمیعہ رباب شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

مومنہ ریاست کو پہلی مرتبہ ون ڈے میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان اور زمبابوے ویمن ٹیمز کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 9 مئی تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی جبکہ ٹی 20 سیریز بھی 12 سے 15 مئی تک کراچی میں ہی ہو گی  جس کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

زمبابوے ویمن ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج سے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔

30 اپریل سے پاکستان اور زمبابوے دونوں ٹیمز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00