پاکستانی کرکٹر محمد علی وٹالٹی بلاسٹ میں ایکشن میں ہوں گے، وہ نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
فاسٹ بولر محمد علی نے نوٹنگھم شائر کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل محمد علی کا نوٹنگھم شائر کے ساتھ کاؤنٹی سیزن کے آخری دو مہینے کھیلنے کا معاہدہ تھا۔
خیال رہے کہ محمد علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگزمین کا حصہ تھے، جبکہ انہوں نے اپنی شاندار بولنگ کی بدولت ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔