Home انٹرٹینمنٹڈکی بھائی کی طلاق دینے والے مردوں پر تنقید

ڈکی بھائی کی طلاق دینے والے مردوں پر تنقید

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

پاکستان کے معروف فیملی وی لاگر ڈکی بھائی نے حالیہ گفتگو میں شادی اور طلاق جیسے حساس موضوع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ڈکی بھائی اپنی فیملی فرینڈلی ویڈیوز اور اہلیہ عروب جتوئی کے ساتھ خوبصورت بانڈنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ شادی صرف سمجھدار اور ذمے دار لوگوں کے لیے ہوتی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے اُن مردوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ ذہنی طور پر میچور نہیں ہیں تو شادی مت کریں، جب رشتہ نبھانا ہی نہیں تو کسی کی زندگی خراب کیوں کرتے ہیں؟

ویلاگر نے کہا کہ بعض لوگ شروع دن سے ہی جانتے ہیں کہ وہ یہ رشتہ نہیں چلائیں گے، لیکن پھر بھی شادی کر لیتے ہیں، جس سے دونوں خاندان متاثر ہوتے ہیں۔

ڈکی بھائی کے مطابق رشتوں میں مسائل کو سمجھداری سے حل کرنا چاہیے اور ہر معاملے میں خاندان والوں کو شامل نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے معاملات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مشہور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص رشتہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیتا ہے، وہ جذباتی طور پر پہلے ہی اس رشتے سے نکل چکا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے اس بیان کو خوب سراہا جا رہا ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی باتوں سے ان کی اچھی تربیت اور خاندانی اقدار واضح نظر آتی ہیں، کئی صارفین نے انہیں سمجھدار اور ذمے دار شوہر قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00