Home انٹرٹینمنٹسسرال والے بہوؤں پر بے جا بوجھ ڈالتے ہیں: مریم نفیس

سسرال والے بہوؤں پر بے جا بوجھ ڈالتے ہیں: مریم نفیس

by Admin
0 comments

مریم نفیس— فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں بہت سے جھگڑے اس لیے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ اکثر ساسیں یہ سوچ لیتی ہیں کہ ہم جو کر رہی ہیں وہی صحیح ہے اور ہم سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔

 مریم نفیس نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کے بعد ساسوں کے بہوؤں کے ساتھ رویوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ تو ہمارے دین میں ہے کہ جب بیٹوں کی شادیاں ہو جائیں تو انہیں الگ رہنے دیا جائے کیونکہ ہر فیملی کو پرائیویسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا بیٹا عیسیٰ ابھی 2 سال کا بھی نہیں ہے، لیکن میں نے ابھی سے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کر دیا ہے کہ جب وہ بڑا ہو گا اور اس کی شادی ہو گی تو ہم اسے الگ کر دیں گے، اس کی بیوی کا کام نہیں ہے ہمیں سنبھالنا، تو ہم اس پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ماں، باپ، بیٹے کو الگ گھر لے کر دے سکے یا بیٹا خود خرید سکے تو سسرال والوں کو چاہیے کہ نئی آنے والی لڑکی کو اس کے کمرے اور گھر کے کچن میں تو کم سے کم اتنی جگہ دے سکتے ہیں کہ وہ اگر کچھ چیزیں اپنی مرضی سے کرنا چاہے تو کر لے۔

مریم نفیس نے یہ بھی کہا کہ جب ساسیں یہ سوچ لیتی ہیں کہ ہم جس عمر میں ہیں، ہم ہی ٹھیک ہیں اور ہم سے زیادہ بہتر کوئی نئی لڑکی نہیں کر سکتی حالانکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ نئی لڑکی کچھ بہتر ہی کرے، تو اس سوچ کی وجہ سے بھی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00