Home اہم خبریںمشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو ائیر لائنز کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا

مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو ائیر لائنز کا مستقبل خطرے میں پڑ جائیگا

by Admin
0 comments

مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں ائیر لائنز کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا، جون میں 85 ہزار تک پروازیں منسوخ ہونیکی وجہ سے سفری ہلچل برپا ہے اور یہ دنیا کا نظام بری طرح مفلوج کر کے رکھ دیگی۔

ان خدشات کا اظہار ٹریول ماہرین نے اپنی ایک تنبیہ میں کیا ہے، سفری ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال برقرار رہی اور جیٹ ایندھن کی سپلائی کا سلسلہ بحال نہ ہوا تو نہ صرف تیل کے ذخائر بری طرح متاثر ہوں گے بلکہ ائیر لائنز کے تحفظاتی اقدامات دنیا کو ہلاکر رکھ دیں گے۔ دنیا کا سیاحتی نظا م افراتفری کا شکار ہو جائیگا۔

مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد پہلے ہی تیل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے تو دوسری طرف چھٹیوں کے دوران سیاحوں کو پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے اپنے تمام پروگرام ملتوی کرنا پڑ سکتے ہیں۔ خلیجی ائیر لائنز بھی برطانوی ائیر لائنز کی طرح سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

ٹریول کنسلٹنسی سے پال چارلس پی سی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہمیں سیزن کے سب سے مصروف وقت کے دوران مشکل فیصلوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف امریکہ ایران کیساتھ اپنے جنگ بندی کے مستقل معاہدے اور آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے پر امید ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00