Home انٹرٹینمنٹموت کی افواہوں پر شکتی کپور کا ویڈیو پیغام جاری

موت کی افواہوں پر شکتی کپور کا ویڈیو پیغام جاری

by Admin
0 comments
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ بالکل خیریت سے ہوں۔

ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا ہے کہ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔

اداکار نے جامنی رنگ کی شرٹ پہنے نہایت پرسکون انداز میں گفتگو کی اور ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جنہوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر سائبر کمپلینٹ درج کروانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ بالکل درست عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شکتی کپور اپنے ولن اور کامیڈی کرداروں کے باعث بالی ووڈ میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں، وہ حال ہی میں دو بالی ووڈ فلموں میں نظر آئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00