Home اہم خبریںنئی تحقیق میں فضائی آلودگی اور گردوں کی مہلک بیماری میں تعلق کا انکشاف

نئی تحقیق میں فضائی آلودگی اور گردوں کی مہلک بیماری میں تعلق کا انکشاف

by Admin
0 comments
کولاج فوٹو: فائل

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ فضائی آلودگی گردوں کی مہلک بیماریوں کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ناقص فضائی معیار گردوں کی دائمی بیماری، اچانک گردوں کی ناکامی اور گردوں کے فیل ہونے کے باعث اسپتال میں داخلے سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔

یہ تحقیق 2011 سے 2021 تک برازیل کے شہر ساؤ پالو میں کی گئی، جس میں 37 ہزار افراد کا ڈیٹا شامل تھا۔

نتائج کے مطابق 19 سے 50 سال کے افراد میں گردوں کی بیماری کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ گیا جبکہ 51 سے 75 سال کے افراد میں یہ خطرہ 2.5 گنا زیادہ پایا گیا۔

مردوں میں اسپتال میں داخلے کا خطرہ خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ خواتین میں یہ رجحان واضح نہیں پایا گیا۔

تحقیق کے پروفیسر لوسیا آندراڈے کے مطابق پارٹیکولیٹ میٹر خون میں داخل ہو کر گردوں کے ٹشوز میں جمع ہو سکتا ہے، جسے مدافعتی نظام غیر ملکی جسم سمجھ کر ردعمل دیتا ہے۔ اس سے سوزش، فائبروسس اور قبل از وقت بڑھاپے کے عوامل پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بیماری اکثر بغیر علامات کے بڑھتی ہے اور مریض اس وقت تک لاعلم رہتے ہیں جب تک گردے ناکامی کے قریب نہ پہنچ جائیں۔

تحقیق کے دوران اوسط فضائی آلودگی عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حد سے تین گنا زیادہ تھی۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سطح کی آلودگی بھی گردوں کی بیماریوں کے خطرے سے جڑی ہوئی ہے۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ایارا ڈا سلوا نے کہا کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حد کے اندر بھی گردوں کی بیماریوں سے اسپتال میں داخلے کا تعلق پایا گیا۔ اس لیے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پالیسیوں کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00